گذشتہ دن الامداد چیریٹبل ٹرسٹ کے ڈائریکٹر محترم محمد صہیب اشرف صاحب، جنرل سیکرٹری مولانا محمد عمر قاسمی، مولانا احمد ضیاء ندوی کی جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ آمد ہوئی، انہوں نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الامداد چیریٹبل ٹرسٹ کا قیام مفتی محفوظ الرحمٰن عثمانی نوراللہ مرقدہ کے پیہم اصرار پر ہوا تھا،آج جو کچھ میں مجبوراور ضرورت مندوں کے لیے دادرسی کا کام کر رہا ہوں بلاشبہ ان سب کا ثواب مفتی محفوظ الرحمٰن عثمانی کے لئے ہے۔انہوں نے طلبہ سے کہا کہ آپ اپنے مشن میں مضبوطی سے مصروف رہیں اور علم میں پختگی پیدا کریں،انہوں نے جامعہ میں جاری دارالطعام کی تعمیر کو بھی دیکھا اور کہا کہ حضرت مفتی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوگا۔ ان شاء اللہk,i988