یوم آزادی (15/اگست) ایک قومی دن ہے ،یہ ملک مجاہدین کی عظیم قربانیوں کے بعد آزاد ہوا،ہمیں چاہیے کہ جنگ آزادی کی تاریخ کا مطالعہ کریں اور اپنی جانیں نثار کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کریں۔
جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ مدھوبنی سپول بہار میں ہر سال کی طرح امسال بھی یوم آزادی کے موقع پر" ایک شام مجاہدین آزادی کے نام" سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ نے دلچسپ، معلوماتی ، اور ثقافت پر مبنی پروگرام پیش کیے ،اس موقع پر قرب وجوار کے علماء ،ملی،سیاسی وسماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور جامعۃ القاسم کی اس پہل کو بہت سراہا ،رب کریم اس ملک کی سالمیت اور متنوع تہذیب و ثقافت کو باقی رکھے